ناندیڑ: 2 تیز رفتار کاریں ڈیوائیڈر سے ٹکراگئیں

993

ناندیڑ:12ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز) نوگھاٹ پل کے قریب وسرنی چوک اور دودھ ڈیری چوک پر دو تیز رفتار کاروں کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

دیہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ناوگھاٹ پل سے قریب وسرنی روڈ تک ٹریفک میں اضافہ ہوا ہے۔ کئی گاڑیاں تیز رفتاری سے چل رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب حادثات ہو رہے ہیں۔

اتوار کی رات دو مختلف تیز رفتار کاریں ڈیوائیڈر پر آپس میں ٹکرا گئیں۔ ناوگھاٹ، وسرنی چوک کے قریب حادثہ میں کار نمبر۔ ایم ایچ 26 وی سی 0949 کو کار نے ٹکر مار دی۔ دوسرے واقعہ میں ہائی وے پر دودھ ڈیری چوک پر تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جہاں پل کا کام جاری تھا۔

ان دونوں واقعات میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ کار کو شدید نقصان پہنچا۔ پولس انسپکٹر اشوک گھورووبنڈ نے کہا کہ مذکورہ واقعہ کے تعلق سے دیہی پولس اسٹیشن میں کسی نے شکایت درج نہیں کرائی ہے۔