ناندیڑ: 15کنٹل گوشت گورکشکوں نے پکڑا‘ دو افراد گرفتار

0 25

حمایت نگر:6ڈسمبر(ورقِ تازہ نیوز)تیلنگانہ ریاست میں 7 ڈسمبر کورائے دہی عمل میں آرہی ہے اسی کے مدنظر حمایت نگر تعلقہ کے موضع پاو¿نا کے درمیانی سڑک سے جارہے 15کنٹلل گائے کے گوشت کو مہیندرا جیپ کے ساتھ گو رکشکوں نے پکڑ کر پولس کے سپرد کیا ہے ۔جبکہ گاڑی کے ساتھ ملزمین فرار ہوگئے ۔دریں اثنا ایس پی سنجے جادھو و پی آئی رویندر بورسے کی ہدایت پر حمایت نگر سے مفرور ملزمین کوتعاقب کرکے گرفتار کیاگیا ہے ۔ یہ واقعہ آج 6ڈ سمبر کو دوپہرکے وقت رونما ہوا ۔جس کے بعد حمایت نگر میں ہلچل مچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق حمایت نگر ۔پاو¿نا قومی شاہراہ پرمہندرا جیپ نمبرMH 26-D- 3527 میں 25ٹن گائے کاگوشت منتقل کیاجارہاتھا ۔اسی وقت گاڑی کے پٹیا ٹوٹ گئیں اسلئے سڑک پر ہی گاڑی کوروک دیا گیا تھا ۔ اسی مقام سے کچھ فاصلے پر وی ایچ پی کے ضلع منتری کرن بچیوار کی گاو¿شالہ ہے۔روزانہ کی طرح آج بھی وہ مویشیوں کو پانی چارہ دینے کےلئے گاو¿ شالہ جارہے تھے اس وقت انھیں مہندرا گاڑی دکھائی دی ۔ جس میں بڑ ے بڑے بیرل موجود تھے اسلئے انھیں شک وشبہہ ہوا۔ڈرائیور سے پوچھا تواُس نے کہا کہ ایک اخبار کی حمل ونقل کرنیوالی گاڑ ی ہے۔وی ایچ پی لیڈر نے فوری ضلع ایس پی کو مطلع کیا اسی دوران ڈرائیورودیگرایک فرد گاڑ ی چھوڑ کرفرار ہوگئے ۔ ایس پی نے فی الفور حمایت نگر پولس کو مطلع کرکے مفرور ملزمین کو گرفتار کرنے کاحکم دیا ۔ مقامی پولس نے فورا ملزمین کاتعاقب کیااورگرفتار کرلیا ۔ پولس نے گاڑی کا پنچنامہ کیا تو اس میں بیرل میں گوشت رکھاہوا ملا جسے برف کے پانی میں رکھاگیاتھا ۔ یہ گوشت پندرہ کنٹل ہونے کاانکشاف ہوا ۔ حمایت نگر پولس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے ۔