مسلم ایڈوکیٹس و سماجی خدمت گاروں کی مسلسل کوششیں کامیاب
ناندیڑ۔10ڈسمبر (فیروز خان)ناندیڑ شہر کے مسلم ایڈوکیٹس اور شہر کے چند سماجی خدمت گاروں کی مسلسل کوششوں کے سبب آج ناندیڑ سیشن کورٹ سے کل 25نوجوانوں کی ضمانت منظور ہوئی ہے۔ واضح ہوکہ ناندیڑ شہر میں 12نومبر 2021؁ء کے روز ترپیورہ میں مسلمانوں کے خلاف ڈھائیں گئے مظالم کی مذمت میں ایک احتجاجی دھرنا دیگلو رناکہ علاقہ میں منظم کیا گیا تھا۔ چند شر پسند عناصر کی جانب سے شہر میں سنگباری کی گئی۔ جس کے بعد شہر کی پر امن فضاء مکدر ہوگئی ۔ پولیس محکمہ نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کیا۔ بعد ازاں پولیس محکمہ کی جانب سے مسلم نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں آئی۔ان ملزمین کو ناندیڑشہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مختلف دفعات کے تحت کئی معاملات در ج کئے گئے۔

اس سلسلے میں آج مسلم ایڈوکیٹس کی مسلسل کوششوں اور سماجی خدمت گاروں کی جدوجہد کے سبب آج ناندیڑ شیشن کورٹ سے کل 25 مسلم نوجوانوں کی ضمانت منظو ر ہوئی ہے۔ ناندیڑ کے مختلف پولیس اسٹیشنو ں میں گرفتار کئے گئے مسلم ملزمین کی پیروی ایڈوکیٹ اریب الدین، ایڈوکیٹ تہور پٹھان و دیگر مسلم ایڈوکیٹس کے پینل کی کوششوں کے سبب آج ان نوجوانوں کی ضمانتیں منظور ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں ان مسلم نوجوانوں کے سرپرست حضرات نے مسلم ایڈوکیٹس اور سماجی خدمت گار میں شامل جاوید بھائی عرف جے ڈی، ساجد قریشی، زاہد بھائی، فضل چچا، فہیم بھائی ، عرفان خان، محسن خان کے علاوہ دیگر نوجوانوں کا شکریہ اداء کیا۔

اسی پس منظر میں آج شہر کے قدوائی نگر علاقہ میں سماجی خدمت گار سید مصطفی اور شیخ میاں جانی نے مٹھائی کے ڈبے لا کر لوگوں میں تقسیم کئے۔ اس موقع پر سماجی خدمت گار سید مصطفی اور شیخ میاں جانی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ مسلم ایڈوکیٹ میں شامل ایڈوکیٹ اریب الدین اور اُن کے دیگر ساتھیوں نے بلامعاوضہ رضاء الہی کی خاطر ان مسلم بچوں کی پیروی کرتے ہوئے ناندیڑ سیشن کورٹ سے ضمانت دلوانے کا کام انجام دیا۔اسی پس منظر میں آج شہر کے قدوائی نگر علاقہ میںسید مصطفی اور شیخ میاں جانی نے لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر نوجوان بھی موجود تھے

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔