ناندیڑ: ۔دن دہاڑے چوری کی تین وارداتیں

0 11

ناندیڑ:7ڈسمبر۔(ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑشہر کے بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن حدود اور ضلع کے بارڈ وبھوکر حدود میں چوری کی تین وارداتوں میں تقریبا دیڑھ لاکھ روپیوں کامال چوری ہوا ہے ۔ بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن ذرائع کے بموجب 4 ڈسمبر کو سواستی نگر میں رہنے والے لہوسنبھاجی عمر 60سال دوپہر کے وقت گھر کوقفل لگاکر بیٹی سے ملاقات کےلئے گئے تھے ۔ اس موقع کافائدہ اٹھاکر نامعلوم چوروں نے گھر کاقفل توڑا اور اندرداخل ہوکرطلائی زیورات ونقد دس ہزار روپے سمیت 81ہزار روپیوں کامال چوری کرلیا ۔جب فریادی دو گھنٹے کے بعد گھر واپس آئے تو نھیں گھرکاقفل ٹوٹا ہوا نظر آیا اورگھر سے سونے چاندی کے زیورات و نقدم رقم بھی غائب تھی ۔دن دہاڑے چوری کی واردا ت رونما ہونے سے سارے علاقہ میں ہلچل مچ گئی اور لوگوں میں خوف کاماحول ہے ۔بھاگیہ نگر پولس نے نامعلوم چوروں کے خلاف فریادی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے۔
٭بارڈ:شہر کے گنفا گلی میں ایک مکان سے چوروں نے نقد تیس ہزار روپے چوری کرلئے ۔ فریادی ماروتی بابورو¿ نے شکایت در ج کروائی کہ 6ڈسمبر کوصبح دس تادوپہرتین بجے کے درمیان وہ اپنے رشتہ دار کی میت میںشرکت کیلئے سیڈکو گئے تھے اور گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔اسی اثناءمیں نامعلوم چورگھر میں داخل ہوئے اور الماری سے نقد 30ہزار روپے چوری کرلئے ۔ دوپہر تین بجے فریادی گھر واپس آئے تو چوری کا انکشاف ہو ا ۔اس معاملے میں بارڈ پولس نے مقدمہ درج کردیا ہے
٭بھوکر:موضع تھیربن میں گزشتہ روز چوری کی واردات رونما ہوئی ۔چوروں نے نقد 35ہزار روپے اورسونے کی انگوٹھی چوری کرلی ۔ 5ڈسمبر کوصبح ساڑھے دس تا دوپہر تین بجے کے درمیان فریدی پوربھا دت رام جی اپنے مکان کے دالان میں محوخواب تھا۔ا س وقت گھر کے عقب کے دروازے سے نامعلوم چوراندرداخل ہوااور الماری توڑ کرنقد 35ہزار روپے وسونے کی پانچ گرام کی انگوٹھی چوری کرلی ۔ پولس نے فریادی کی شکایت پر مقدمہ کااندراج کردیا ہے۔