Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ ۔حیدرآباد شاہراہ پر 14 گئوونش مردہ حالت میں پائی گئیں، وی ایچ پی کاکاروائی کا مطالبہ

IMG_20190630_195052.JPG
29818227813_25b4db3d58_b
فائل فوٹو

ناندیڑ:29جون( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ۔حیدر آباد شاہراہ پر مارتلا علاقہ میں مین روڈ سے متصل چودہ گوونش مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔آ ج صبح کاسورج نکلتے ہی گائیں مرنے کی اطلاع عام ہوئی اور ہلچل مچ گئی ۔

وشوہندو پریشد نے مقدمہ درج کرکے قصورواروںکو پکڑنے کامطالبہ کیا ہے ۔ریاست سمیت ملک بھر میںگﺅہتیاقانون نافذ ہے اسکے باوجو دچوری سے گائیں منتقل کی جارہی ہیں۔ اورانھیں ذبح کیاجارہاہے یہ سب پولس اوردیگر تنظیموں کی ملی بھگت سے ہی ہورہا ہے ۔

کئی مرتبہ پولس گوشت کو ضبط بھی کرتی ہے لیکن رقم لے دے کر معاملہ ختم ہوجاتا ہے ۔آج صبح مارتلا علاقہ میں چودہ گوونش مردہ حالت میں پائی گئیں جس کی اطلاع عثمان نگر پولس کو دی گئی ۔

جائے واردات پرپہنچے لوگوں نے بتایا کہ تمام گوونش مدھیہ پردیش کی ہیں جسے ناندیڑ یا حیدر ذ بح کرنے منتقل کیاجارہا ہواور راستہ میں انکی موت ہوگئی ۔ اسلئے انھیں سڑک کے کنارے پھینک دیا گیا ۔ اس ضمن میں مقدمہ درج کرنے کامطالبہ وشوہندو پریشد نے کیا ہے ۔