ناندیڑ یوتھ کانگریس نے بھوکر پھاٹہ پر ریاستی حکومت کاعلامتی پتلا نذر آتش کیا
ناندیڑ:21نومبر ۔ (ورق تازہ نیوز) ریاستی ۔بی جے پی ۔شیوسینا اتحاد ی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف آج ناندیڑ میں ضلع یوتھ کانگریس کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔حکومت کاعلامتی پتلہ نذر آتش کیاگیا ۔ یوتھ کانگریس پردیش صدر ستیہ جیت تامبے کی قیادت میں بھوکر پھاٹہ کے پاس کئے گئے احتجاج میں پارٹی کے سینکڑوں ورکرس نے حصہ لیا ۔ستیہ جیت نے کہا کہ حال ہی میں ضلع کے عمری تعلقہ میں ایک کسان نے مالی پریشانیوںسے تنگ آکر خودکشی کی ہے ۔اس طرح ضلع اورریاست میں مالی بحران میں مبتلا کسانوں کی خودکشیوں کے واقعات میںروزانہ اضافہ ہوتاجارہاہے ۔ شری ستیہ جیت تامبے نے ریاستی حکومت پرالزام عائد کیا کہ حکومت کے کسان مخالف فیصلوں سے کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ اس موقع پر ریاستی حکومت کاعلامتی پتلابھی جلایاگیااورمرکز کی بی جے پی او ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گی ۔ اس مظاہرے میںکانگریس یوتھ ضلع یونٹ کے سینکڑوں ورکرس نے جوتعلقہ جات سے آئے تھے حصہ لیا ۔