ناندیڑ: ہزاروں مزدور و ملازمین کا کلکٹر آفس تک مورچہ
ناندیڑ:8جنوری۔(ورق تازہ نیوز)
لیبرایکٹ میں مرکزی حکومت کی مالکان کے حق میں ترمیم ‘خانگیانہ ‘کنٹراکٹ ملازمین و مزدوروں کے زیرالتواءمطالبات کے لئے ملک کی دس تنظیموں نے دو روزہ بند کااعلان کیا تھا۔
آج ناندیڑمیں بھی اسکا اثر نظر آیااور حکومت کی ان پالیسیوں کے خلاف متحدہ ملازمین کرتی سمیتی کی جانب آج بروز منگل 8جنوری کو شاندار مورچہ ضلع کلکٹرآفس تک نکالاگیا ۔ مرکزی حکومت کے مزدور و عوام مخالف پالیسی سے شدید ناراضگی پائی جاتی ہے ۔مرکزی حکومت نے لیبر ایکٹ میں یکطرفی تبدیلی کرتے ہوئے ملازمین و مزدوروں کے ساتھ نا انصافی کی ہے ۔بینکوں کاانضمام ‘ خانگیانہ ‘آوٹ سورسنگ کی وجہ سے ملازمین کے مسائل بڑھ گئے ہیں ۔ مزدور و ملازمین کے زیرالتواءمطالبات کی جانب ابھی تک حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے۔مرکز کی بی جے پی حکومت مزدور مخالف ہے اسلئے آئی ٹیک‘سیٹو کے علاوہ دس تنظیموں نے 8 اور 9جنوری کو دو روزہ ملک گیر ہڑتال کااعلان کیا ہے ۔ اس ہڑتال میں ناندیڑ کے بھی مزدوروں و ملازمین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس میں محکمہ ٹیلی مواصلات‘ ڈاک گھر ‘بیمہ مہامنڈل ‘بینک ‘ مہاوترن کمپنی ‘ صحت عامہ ودیگر سرکاری دفاتر کے ملازمین و بیڑی مزدور ‘کنٹراکٹ ملازمین مزدور ‘صفائی ملازمین کے علاوہ دیگرغیرمنظم شعبہ جات کے ملازمین شامل ہیں.
آج آئی ٹی آئی تا ضلع کلکٹرآفس تک مورچہ نکالا گیا جس کی قیادت این آر جادھو ‘کامریڈ پردیپ ناگاپورکر ‘ کامریڈ وجئے گابھنے ‘کامریڈ بی کے پانچال ‘کامریڈ کے ۔کے ۔جانبھریکر نے کی ۔ اس مورچہ میں مختلف تنظیموں کے عہدیداران کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مزدورو ملازمین موجود تھے۔