ناندیڑ گورنمنٹ ہاسپٹل میں مرنے والوں کی فہرست جاری

ناندیڑ:2اکتوبر:(ورقِ تازہ نیوز) ‘ہافکن’ کی وجہ سے ادویات کی خریداری میں افراتفری کے بعد ریاست بھر کے سرکاری اسپتالوں میں دوائیوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ایساوقت آ رہا ہے کہ نازک مریضوں کو بھی بروقت ادویات نہ ملنے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔ اسی طرح کاواقعہ ناندیڑ کے شنکراو¿ چوہان گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں رونما ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہسپتال میں ہر گھنٹے میں ایک اس طرح 24 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ سنگین معاملہ یہ ہے کہ مرنے والوں میں 12 نومولود بھی شامل ہیں۔ جس کی وجہ سے ناندیڑ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ کورونا کے بعد ریاست میں اقتدار کی تبدیلی ہوئی ۔اس تبدیلی اقتدار کے بعد حکمرانوں کا زیادہ تر وقت ایک دوسرے کی ناراضگی دور کرنے میں گزر ہا ہے۔ تاہم صحت کے نظام کو ہوا پر چھوڑ دیا گیا ہے۔