ناندیڑ: گوردھن گھاٹ سے چھلانگ لگاکر 50 سالہ شخص کی خودکشی

0 11

ناندیڑ: آج ناندیڑ کے گوردھن گھاٹ پل سے 50 برس کے ایک شخص نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی مہلوک کی پہچان کلکرنی پدم راؤ کے طور پر ہوئی ہے کہ کپڑے کی دکان میں ملازمت کرنے والے پرکاش پدم راو کلکرنی کہ ناندیڑ کے کیلاش نگر کا ساکن تھا پولیس کا کہنا ہے کہ پرکاش کی موت کی وجوہات کی تحقیق کی جارہی ہے.

ابتدائی طور پر پرکاش کی موت خودکشی مانی جارہی ہے اس نے پل سے چھلانگ لگا کر خود کو مارنے کی کوشش کی ندی میں پانی کی کمی کی وجہ سے پرکاش چٹان سے ٹکرا گیا اور اس کی موت واقع ہوگئی نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرتے ہوئے جانچ شروع کر دی ہے.