ناندیڑ: گری راج سنگھ کے خلاف سماجوادی پارٹی میدان میں اُتری

0 16

ناندیڑ:2دسمبر (ورقِ تازہ نیوز): عظیم بین الاقوامی اسلامی درس گاہ دارالعلوم دیوبند کے خلاف زہر افشانی کرنے والے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ سماج وادی پارٹی ناندےڑ کی جانب سے کےا گےا ہے۔اس ضمن میں رےاستی کارگزار صدر سید معین کی ہداےت پر ضلع صدرمحمد لطاف حسین اور ےوتھ شہر صدر شیخ نظےرکی قےادت میں سماج وادی پارٹی کے ایک وفد نے اتوارہ پولیس تھانہ پہنچ کر ایک عرضی داخل کی۔وفد میں کثےر تعداد میں سماج وادی پارٹی کے عہدیداران وکارکنا ن شامل تھے۔تفصیلات کے بموجب متنازعہ اور نفرت انگےز بےانات کے لئے مشہور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے پچھلے دنوں ایک اور زہر افشانی کرتے ہوئے ملک کی سب سے قدیم اسلامی ےونےورسٹی دارالعلوم دیوبندکو دہشت گردی کا مرکز قرار دےا تھا۔گری راج سنگھ کی اس نفرت انگےزی پرملک بھر کے مسلمانوں کے علاوہ سیکولر طبقہ نے شدید کرب کا اظہار کےا ہے۔ملک کے مختلف مقامات پر گری راج سنگھ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کےا جارہا ہے۔اسی سلسلہ میں سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے رےاستی کارگزار صدر سید معین کی ہداےت پر ناندےڑ ضلع و شہر سماج وادی پارٹی کی جانب سے ضلع صدر محمد الطاف حسین اور ےوتھ شہر صدر شیخ نظےر کی قےادت میں پارٹی عہدےداران وکارکنان پر مشتمل ایک وفد نے اتوارہ پولیس تھانہ پہنچ کر پی آئی سے ملاقات کی اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے خلاف معاملہ درج کرنے کی درخواست پیش کی۔اس وفد میں محسن سنار، اظہر شیخ، شیخ سکندر، شیخ جاوید پاشا، شیخ رفیق، سنجے دھومپلے، شیخ حمید ،رشید ملا،محمد افضل مومن،سےد الےاس ،کریم لالہ،شیخ محسن،شیخ مجیب،منا نواب،عبدالغفار و دیگر پارٹی عہدےداران و کارکنان موجود تھے۔