ناندیڑ کے ہلال نگر سے سات بیل ضبط‘دوافرادگرفتار

0 4

ناندیڑ:4ڈسمبر ۔(ورق تازہ نیوز) شہر کے ہلال نگر دیگلور ناکہ علاقہ سے دیہی پولس نے سات بیل ضبط کرکے دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ پولس کاکہنا ہے کہ یہ بیل ذبح کیلئے رکھے گئے تھے ۔ پولس کی اسپیشل ٹیم کے پی ایس آئی گوند کھیرے ‘ ار انکی معاونین گزشتہ دنوں پیٹرولنگ کررہے تھے کہ دیگلور ناکہ سے متصل ہلال نگر میں محمد پاشاہ کے مکان میں ذبح کی نیت سے سات بیل رکھنے کی اطلاع ملی ۔پولس نے شام ساڑھے چھ بجے اس مکان پر چھاپہ مارااوریہاں سے باندھ کر رکھے ہوئے سات بیلوں کو ضبط کیاگیا ۔پولس نے محمد پاشاہ سے بیلوں کے داخلہ اور ذبیحہ وملکیت کے دستاویزات کے بارے میں پوچھا تو بتایاگیا کہ یہ بیل محمد انصار قرےشی محمدبابو قریشی کی ملکیت ہے ۔اس معاملے میں پی ایس آئی کھیرے کی شکایت پر دیہی پولس اسٹیشن میں محمد انصار قریشی اور محمد پاشاہ محمد بابو ساکنان ہلال نگر کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے ۔ اس معاملے کی تحقیقات دیہی پولس کے ملازمین کررہے ہیں۔