ناندیڑ کے کھیت مزدور تیلنگانہ کی طرف کوچ کرنے لگے

0 30

ناندیڑ:3ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع کے تیلنگانہ سے متصل دیہی علاقوں میںا س برس بارش کم ہونے سے قحط سالی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور روزانہ سینکڑں مزدور اور کھیت مزدور آٹورکشہ اوربسوں کے ذریعہ تیلنگانہ کے نظام آباد ضلع میںداخل ہورہے ہیں۔سگرولی موضع کے حالات خراب ہیں یہاں کے مزدور کونہ تو سرکاری اور نہ ہی خانگی طور پرکوی کام نہیں مل رہا ہے ۔حالانکہ ریاستی حکومت نے قحط زدہ علاقوں کےلئے روزگار فراہمی یوجنا شروع کررکھی ہے۔ خریف کی فصلیں بھی تباہ ہوئی ہیں اوربیع کے فصلوں کے بھی تباہ ہونے کے امکانات ہیں اس لئے غریب مزدوروں کے روٹی روزی کامسئلہ سنگین ہوتاجارہا ہے چنانچہ روزانہ سینکڑوں مزدور اور کھیت میں کام کرنے والے مزدور آٹو رکشہ اورمنی بسوں کے ذریعہ تیلنگانہ کی سرحد میں داخل ہورہے ہیں ۔اس کے باوجود حکومت اور عوامی نمائندے اس پریشان کن حالات سے نمٹنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔