ناندیڑ کے کُل ہند مشاعرہ میں عالمی شہرت یافتہ شعراء کرام کی شرکت

1,146

ناندیڑ۔ 20 ستمبر ( نامہ نگار ):ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کی 25ویں یوم تاسیس یعنی سلور جوبلی سال کے ضمن میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 24 ستمبر بروز ہفتہ رات 8 بجے بمقام حیدر گارڈن ، حیدر باغ ، دیگلورناکہ مال ٹیکڑی روڈ ناندیڑ میں ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس مشاعرہ کا آغاز سابق چیف منسٹر اشوک چوہان کے ہاتھوں شمع روشن کر کے کیا جائے گا۔

مشاعرہ کی صدارت میئر بلدیہ جئے شری پاﺅڑے فرمائی گی ۔ مہمان خصوصی کے طور پررکن پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی ،میونسپل کارپوریشن کے عہدیداران شرکت کریں گے۔

اس کل ہند مشاعرہ میں عالمی شہرت یافتہ شعراء شرکت کرنے والے ہیں جن میں منظر بھوپالی، ڈاکٹر ماجد دیو بندی ، محشر آفریدی اتراکھنڈ، معین شاداب اتر پردیش، حامد بھساولی ، رانا تبسم، قمر اعجاز اس کے علاوہ مقامی شعراء کرام محمود علی سحر، التمش طالب، عطاءحیدر آبادی شرکت کریں گے ۔

مشاعرہ کی نظامت کے فرائض مشہور ناظم مشاعرہ ابرار کاشف فرمائیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ مشاعرہ کی تیاریاں زور و شور پر جاری ہے۔ ڈپٹی میئر عبدالغفار کی صدارت میں ایک مشاعرہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں تمام مسلم کارپوریٹرس کو شامل کیا گیا ہے۔