ناندیڑ:7اپریل(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں روزانہ کافی اضافہ ہونے سے ریمڈسیور ویکسن کی قلت پیدا ہوئی ہے ۔یہ ویکسین بازار میں زائد قیمت میںدستیاب ہے لیکن عام آدمی اسے خرید کر استعمال نہیں کرسکتا اسلئے حکومت کے متعلقہ محکمہ کوچاہئے کہ وہ ریمڈیسیور ویکسن کی فراہمی کےلئے حکومت کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کرے ۔

اس طرح کامشورہ ایم ایل سی امرراجورکر نے کیا ہے۔شری راجورکر نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ شہر کے مختلف کوویڈ۔مراکز پر ویکسین کی عدم دستیابی کی شکایات موصول ہورہی ہے ۔ کورونا مریضوں کے رشتہ داروں نے بھی ایسی ہی شکایت کی ہے ۔ شری راجورکر نے ضلع کلکٹرڈاکٹرویپن اٹنکر سے اس تعلق سے دوبارہ تبادلہ خیال کیا ۔ اوران سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت سے رابطہ پیدا کرکے ویکسین کوخانگی میڈیکل اسٹورس سے اصل اورکم قیمت میں فروخت کرنے کےلئے کاروائی شروع کریں۔