ناندیڑ:21اکتوبر(ورقِ تازہ نیوز) شہر کے کوٹھا علاقہ میںحالیہ دنوں شروع ہوئے ایف یو کافی شاپ پر کل دوپہر پولس نے چھاپہ مارکر تین جوڑوں کو حراست میںلیا ہے جو فحش حرکتیں کررہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل شہر کے پاو¿ڑے و اڑی علاقہ میں بڑے پیمانے پرکافی شاپ کھل گیے تھے جہاںپرکالج کے طلباءو طالبات فحش حرکتیں کررہے تھے۔ جس کی اطلاع عوام کو ملنے پر پولس کو مطلع کیا گیاتھااورگرام پنچایت رکن کی مدد سے پولس نے کافی شاس پر چھاپے مارے گئے ۔ یہ کافی شاپ محض نا م کے تھے جبکہ یہاں سے متنازعہ اشیاءبھی ضبط ہوئی تھی ۔ جس کے بعد گرام پنچایت نے پندرہ کافی شاپ کے لائسنس منسوخ کرکے انھیں بند کردیاتھا ۔اس کاروائی کے بعد کچھ لوگوں نے اپناکاروبار قدیم کوٹھا میںشروع کردیاجہاں پر بھی اسی طرح کی حرکتیں ہونے کی اطلاع ملتی رہی ۔ا سلئے ہفتہ کو دوپہر میں دیہی پولس نے ایف یو کافی شاپ پرچھاپہ مارا اس وقت شاپ میں لڑکے لڑکیاں فحش حرکتیں کرتے ہوئے پائے گئے ۔ پولس نے کافی شاپ مالک گنجان دیوی داس راٹھوڑ سمیت تین جوڑوں کوحراست میں لیا ہے ۔ ایڈیشنل ایس پی دھنجے پاٹل و پی آئی دوارکاداس چکھلی کر کی رہنمائی میں پی ایس آئی گوئند کھرےر اور ایس ایم کدم نے دستہ نے کاروائی کوانجام دیا ۔ چاروں افراد کے خلاف دیہی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔پکڑے گئے نوجوانوں کی عمری 20تا23سال کے درمیان ہے ۔انکے والدین کو اسکی اطلاع دی گئی ہے ۔