ناندیڑ کے نوجوان کاپوسد میں دن دہاڑے قتل

3,543

ناندیڑ:18۔جولائی(ایس این شیخ)ناندیڑ شہر کے ساکن 23سالہ شیخ فیصل کی پوسد میں دن دہاڑے قتل کی واردات پیش آئی ہے۔ حملہ آوروں نے مہلک اسلحہ سے شیخ فیصل عرف پپو پر حملہ کردیا جس میں وہ شدید زخمی ہوکر فوت ہوگئے ۔ایس این شیخ کرائم رپورٹر کے مطابق ناندیڑکےرہنے والے 23سالہ شیخ فیصل شیخ کریم جو فروٹ کا کاروبار کیا کرتے تھے۔

پیر 18؍جولائی کو وہ پوسد میں اپنےرشتہ دارکے گھر گئے تھے تب پیسوں کے لین دین کے معاملہ کو لےکر چند افراد نے شیخ فیصل کو گھر سے باہر نکال کران پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس میں وہ شدید طورپر زخمی ہوگئے ، انہیں فوری طورپردواخانہ لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایوت محل لے جانےکامشورہ دیا ،شیخ فیصل کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ڈگرس کے ایک اسپتال لے جایاگیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس قاتلوں کی تلاش میں ہے۔