ناندیڑ کے مہاتما پھلے ‘جنتامارکیٹ کمرشیل کامپلکس کی تعمیر,ریاستی حکومت نے اسٹے برخواست کردیا
ممبئی:24 /مارچ۔ ( ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن حدودمیں واقع مہاتما پھلے کمرشیل کامپلکس ‘نئی آبادی اور جنتامارکیٹ شیواجی نگرکے کمرشیل کامپلکس کے ٹینڈر پر سے ریاستی حکومت نے اسٹے برخواست کردیا ہے ۔ اس طرح کا سرکیولر محکمہ شہری ترقیات نے 23 مارچ 2023ءکو جاری کیا ہے ۔اسٹے برخواست کرنے کے لئے ایم ایل اے وسابق وزیراعلیٰ اشوک راو چوہان نے حکومت مہاراشٹر سے کامیاب نمائندگی کی تھی ۔ یہ دونوں کام بی او ٹی کی بنیاد پر کئے جانے تھے۔
ناندیڑ کے لوک سبھا ممبر پرتاپ پاٹل چکھلی کر نے 12-7-2-2022 کو حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے دونوں کاموں کوفوری روک دینے کی اپیل کی تھی۔ جس کے بعد ڈپٹی وزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے دونوں کاموں پر اسٹے دیاتھا ۔ ناندیڑ کارپوریشن کے اکلاس عام میںمذکورہ دونوں کمرشیل کامپلکس کو بی او ٹی پی پی پی کی بنیاد پر تعمیر کرنے کے لئے تجویز منظور کی گئی تھی۔ یہ اس منظور ہ تجویز کے حوالے سے کارپوریشن کے کمشنرنے 09-9-2022 کو محکمہ شہری ترقیات کو مکتوب روانہ کیاتھا ۔تعمیری کاموں پر 7 ستمبر2022 کواسٹے دیاگیا ہے جواب برخواست کردیاگیا ہے ۔سابق وزیراعلیٰ اشوک را وچوہان نے اسٹے کی برخواستگی کے لئے موجودہ شندے حکومت سے موثر نمائندگی کی تھی۔