ناندیڑ کے مشہور عالم دین مولانا فیروز خان مظاہری کا سانحہ ارتحال

1,798

ناندیڑ:22. جنوری ۔( ورق تازہ نیوز)انتہائی افسوس کیساتھ اطلاع دی جاتی ہیکہ ناندیڑ شہر کے عظیم عالم دین واجے گاؤں جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا فیروز خان صاحب مظاہری آج اتوار کو اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔اناللہ واناالیہ راجعون۔

حضرت مرحوم کی ذات بے شمار خصوصیات کی حامل تھی روحانی امراض کے آپ بہت زبردست عامل تھے شہرت واہ واہی سے ہمیشہ دور رہا کرتے تھے اللہ تعالی مغفرت فرما کر جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اہل خانہ متعلقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔

انکی نماز جنازہ آج واجے گاؤں عید گاہ پر بعد نمازِ عشاء ادا کی جائے گی۔اور قدوائی نگر عید گاہ پر تدفین عمل میں آئے گی ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔