• 425
    Shares

 ناندیڑ:14 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈاکٹرسنیل لہانے ‘ضلع کلکٹر ڈاکٹرویپن اٹنکر‘میونسپل کارپوریشن کے ڈاکٹربدیع الدین نے شہر کی مختلف مساجد کادورہ کرتے ہوئے مصلیان سے خطاب کرتے ہوئے کوویڈویکسین لینے کی اپیل کی ۔ناندیڑضلع انتظامیہ کی جانب سارے ضلع میں 8تا 14کتوبر خصوصی کوروناویکسی نیشن مہم ”مشن کوچ“ روبہ عمل لائی گئی ۔

جس کے تحت عوام میں ٹیکہ کاری کے تعلق سے شعور بیداری کی جارہی ہے ۔ اسی مہم کے تحت قدیم شہر کے مختلف دواخانوں وغیرہ میںعوام کےلئے ویکسینیشن کی سہولت دستیاب کروائی گئی ہے ۔ گزشتہ روز ظہر کے وقت ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈاکٹرسنیل لہانے دیگلورناکہ کی مسجد قباءپہنچے ان کے ہمراہ ڈاکٹر بدیع الدین و دیگر کارپوریشن کے عہدیداران بھی موجودتھے۔ نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد ابتداءمیںڈاکٹر بدیع الدین نے مصلیان سے خطاب کیااورکوویڈ ویکسین کے تعلق سے مصلیان سے خطاب کیااور کوویڈ ویکسین کے تعلق سے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے 18سال سے زائد عمر کے افراد اس سے استفادہ اٹھائیں ۔ویکسین بالکل محفوظ ہے۔بعدازیں کمشنر ڈاکٹرسنیل لہانے نے مصلیان کو مخاطب کرتے ہوئے ویکسی نیشن کی اہمیت و افادیت بتلائی ۔اورکہاکہ کورونا سے بچنے کیلئے ویکیسن ہمارے لئے ڈھال کا کام کرسکتی ہے ۔

کارپوریشن کی جانب سے شہر میں مختلف ویکسی نیشن مراکز بنائے گئے ہیں جہاں پر 18سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین دی جارہی ہے تاکہ ضلع کوپوری طرح کورونا سے پاک کیا جاسکے ۔دریں اثناءناندیڑضلع کلکٹرڈاکٹرویپن اٹنکر نے بھی کھڑکپورہ کی مسجد میں مصلیان سے انتہائی سادہ الفاظ میں خطاب کیااور ویکسی نیشن کی اہمیت کو سمجھایا ۔انھوں نے کہا کہ ویکسین پوری طرح محفوظ ہے اسلئے لوگ اپنے دماغ میں اس کے تعلق سے پھیلی غلط فہمی کودورکرتے ہوئے انتظامیہ کاتعاون کرکے ویکسین لیں ا ب تک ضلع میں 17 لاکھ سے زائدافراد کو ویکسین دی جاچکی ہے ۔ مگر ایک بھی فرد کی اس سے موت نہیں ہوئی ۔ڈاکٹراٹنکر نے کہا کہ امکانی تیسری لہر بچوں اورضعیف افراد کو متاثر کرسکتی ہے اس طرح کی رپورٹس ہیں ۔اسلئے عوام سے جلدا ز ویکسین لینے کی اپیل کی ۔</p>

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔