ناندیڑ کے متوطن نوجوان عبدالجبروت کا مکہ مکرمہ میں انتقال

0 198

ناندیڑ: 31مئی (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے گاڑی پورہ کے ساکن جناب عبدالمقیت صاحب کے جواں سال فرزند عبدالجبروت عمر 31سال کا آج 31 مئی کو مکہ مکرمہ میں ایک حادثہ میں دوپہرایک بجے انتقال ہوگیا۔ وہ مکہ میں کلاک ٹاو ر میں سوپر وائزر کی حیثیت سے ملازمت کررہے تھے ۔سال گزشتہ انکی شادی ہوئی تھی ۔تدفین مکہ مکرمہ میں آج شب ہو نے کی اطلاع ہے ۔

خوش مزاج اور ملنسار طبعیت کے مالک عبدالجبروت کے اچانک انتقال کی خبر سے سبھی سکتہ میں ہے ۔وہ سعودی عرب میں عرصہ دراز سے ملازمت کے سلسلے میں قیام پذیر تھے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل دے ۔ آمین