ناندیڑ کے لوک سبھانتائج پرسیاسی حلقوں میں بحث و مباحث کادور

0 38

ناندیڑ:22اپریل ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ لوک سبھا انتخابات کی رائے دہی کے بعد سبھی کو نتائج کا بے صبری سے انتظار ہے۔ 18اپریل کو رائے دہی کے بعد سے ہی کون جیتے گااور کون کتنے ووٹ حاصل کرے گااس پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے ۔ہر سیاسی لیڈر اپنے اپنے طور پر کس امیدوار کو کتنے ووٹ ملیں گے اس پر اپنی رائے دے رہا ہے بلکہ کچھ افراد نے تو کاغذ قلم لے کر حساب کتاب لگانا بھی شروع کردیا ہے اوریہ حساب کتاب سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔

ان وائرل و بے بنیاد نتائج دیگر حلقوں کی رائے دہی پر اثرانداز ہوسکتے ہیں کیونکہ ابھی ریاست میں دو مرحلوں میں لوک سبھا چناو¿ کے لیے رائے دے ہونا باقی ہے۔ ناندیڑمیں لوک سبھا انتخابات کی رائے دہی کا عمل ختم ہوتے ہی اسی شام سے شہر میں بحث و مباحثوں کا نیا دور شروع ہوگیا ہے اور ہر کوئی اپنی اپنی رائے دے رہا ہے ۔حد تو یہ ہے کہ جسے سیاست کی اے بی سی ڈی بھی نہیں آتی وہ بھی سیاست نتائج پراپنی رائے دے رہا ہے لیکن سیاسی پنڈتوں کی مطابق کانگریس کے اشوک راو چوہان اور بی جے پی کے پرتا پ پاٹل چکھلی کر درمیان اصل مقابلہ ہے ۔

لیکن بہوجن ونچت اگھاڑی کے میدان میںاترنے سے سیکولر ووٹوں کی تقسیم بڑے پیمانے پر ہوئی ہے جس کا راست نقصان کانگریس امیدوار کوہوگاجبکہ فائدہ بی جے پی امیدوار کو ہوگا ۔