• 425
    Shares

ایس ایم صمیم عبدالسلیم ڈائریکٹر، ریڈینٹ کوچنگ کلاسیس، ناندیڑ موبائل: 996094226
آن لائن درخواست کے لیے درجہ ذیل 5 مراحل پر عمل کریں۔
نَوودَئے وِدیالیہ سمیتی (NVS) نے جواہر نوودئے ودیالیہ میں جماعت ششم کے داخلہ کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے، طلبہ یا والدین و سرپرست حضرات کو جماعت ششم میں داخلہ کی غرض سے جواہر نوودئے ودیالیہ سلیکشن ٹیسٹ ۲۰۲۲ (JNVST 2022) کے لئے ۳۰ نومبر ۲۰۲۱ یا اس سے قبل آن لائن درخواست کرنا ہوگا۔

کب اور کیسے ہوگا داخلہ امتحان؟

تعلیمی سال 23 – 2022 کے لئے نوودئے ودیالیہ میں جماعت ششم کا داخلہ جاتی امتحان 30 اپریل 2022 کو منعقد کیا جائے گا۔ امتحان صبح 11:30 بجے سے شروع ہوگا یہ امتحان مکمل طور پر آف لائن موڈ میں کل 100 نمبروں کا ہوگا جس میں 80 سوالات پوچھے جائیں گے تمام سوالات معروضی (Objective Type) ہوگے سوالیہ پرچہ تین حصوں ذہنی آزمائش Mental Ability، ریاضیات Arthritic اور زبان Language پر مشتمل ہوگا۔

شرائط برائے داخلہ و امتحان

نوودئے ودیالیہ داخلہ ٹیسٹ کے لئے درخواست کرنے والے امیدوار کی پیدائش یکم مئی 2009 سے پہلے اور 30 اپریل 2013 کے بعد کی نہیں ہونی چاہئے اس کے علاوہ طالب علم کا داخلہ تعلیمی سال 22- 2021 میں کسی بھی سرکاری، نیم سرکاری یا حکومت سے منظور شدہ اسکول میں رہنا لازمی ہے یا پھر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کی 5 ویں کلاس میں ‘بی’ سرٹیفکیٹ کوالیفائنگ کورس پڑھنا ضروری ہے۔

ان 5 مراحل میں آن لائن درخواست کریں۔

مرحلہ 1: نوودئے ودیالیہ کی آفیشل ویب سائٹ navodaya.gov.in پر جائیں۔

2: ہوم پیج پر دستیاب جے این وی ایس ٹی 2022 جماعت ششم (6) کے لنک پر کلک کریں۔

3: ایک نیا صفحہ کھل جائے گا جہاں امیدوار کو رجسٹریشن کے لنک پر کلک کرنا ہوگا۔

4: درخواست فارم پُرکریں اور فیس ادا کرنے کے بعد جمع کرائیں (Submit) پر کلک کریں۔

5: آپ کی درخواست جمع کرلی جائے گی۔ درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور مستقبل میں حوالے کے لیے اس کی ہارڈ کاپی اپنے پاس محفوظ کرلیں۔
مزید تفصیلات اور رہنمائی کے لیے رابطہ کریں:

ریڈینٹ کوچینگ کلاسیس پہلہ منزلہ، چاول والا کمپلیکس، دیگلور ناکہ، ناندیڑ

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔