ناندیڑ: 25جنوری۔ (ورق تازہ نیوز) ملک بھر میں 939 پولیس افسران کو باوقار صدرجمہوریہ  پولیس میڈل دیا گیا ہے۔ اس میں مہاراشٹر کے 51 پولس ملازمین شامل ہیں۔ اس سال جن 939 پولیس اسکواڈز کو نوازا گیا ان میں پریذیڈنٹ اسپیشل سروس میڈل (PPM) 88، میڈل آف ویلور (PMG) 189 اور پولیس میڈل فار کمنڈ ایبل سروس (PM) 662 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دو افراد کو صدارتی تمغہ برائے بہادری سے نوازا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے 51 افراد میں ناندیڑ کے سب انسپکٹر آف پولیس مرزا انور ابراہیم بیگ بھی شامل ہیں۔

مرزا انور بیگ، جنہوں نے 1984 میں ناندیڑ ضلع پولیس میں بطور پولیس عملدارکے طور شمولیت اختیار کی، اپنی زندگی میں کئی مراحل سے گزر کر سب انسپکٹر آف پولیس بنے۔ اس وقت وہ ناندیڑکے ایس پی پرمودکمار شیوالے کے ریڈنگ سب انسپکٹر آف پولیس ہیں۔ پولس میڈل حاصل کرنے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نثار تمبولی، پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود کمار شیوالے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیلیش مورے، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارچیت چانڈک، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارچنا پاٹل، وکرانت گائیکواڑ، ڈاکٹر سدھیشور بھورے، کرائم برانچ پی آئی دوارکاداس چکھلیکر، نانا صاحب اوبالے، بھگوان ڈھبڈگے، جگدیش بھنڈاروار، انیرودھ کاکڑے، صاحب راو نرواڑے، سدھاکر آدے، سنجے ننوارے وغیرہ نے مرزا انور بیگ کو مبارکباد دی ہے۔