ناندیڑ کے حیدرباغ اسپتال میں ماڈیولرآپریشن تھیٹر تیار

0 1

ناندیڑ:10 جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)قدیم شہر کی گنجان آبادی والے علاقہ حیدرباغ میںواقع میونسپل کارپوریشن کے اسپتال میں مریضوں کیلئے جدیدترین سہولیات سے آراستہ ماڈیولرآپریشن تھیٹر قائم کیاگیاہے اوراسی علاقہ میں پی سی اے آکسیجن پلانٹ بھی تعمیر کیاجارہاہے۔دریں اثنا ضلع کلکٹرڈاکٹرویپن اٹنکر نے گزشتہ رو ز اس اسپتال کادورہ کرکے سہولیات کاجائزہ لیا ۔

ریاست میں حکومت نے ماڈیولر آپریشن تھیٹر منظور کئے ہیں۔ جس میںسے دو ماڈیولر آپریشن تھیٹرناندیڑ کے حیدرباغ کے اسپتال میں منظور ہوئے تھے ۔جس کا کام تیزی سے جاری تھا اورعنقریب عوام کی سہولت کےلئے شروع کردیاجائےگا۔شیواجی کے ماتر سیوا کیندر آپریشن تھیٹر کاکام بھی تیزی سے چل رہا ہے۔حیدرباغ میں 40 پلنگوںپرمشتمل شاندار پی ایس اے آکسیجن پلانٹ تعمیر کیاجارہاہے ۔ان دونوں پروجیکٹوں کا کلکٹر نے معاینہ کیا ۔ اس موقع پر کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو، ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر۔ سریش سنگھ بسن، کارپوریٹر مسعود احمد خان، شیر علی اور ڈاکٹربدی الدین، ڈاکٹر عبدالرافع موجود تھے