ناندیڑ کی مختصر خبریں
پھانسی لےکرخودکشی کی
ناندیڑ:13ڈسمبر ۔(ورق تازہ نیوز)حدگاو¿ںتعلقہ میں نوجوان شخص نے پھانسی لے کرخودکشی کرلی ۔ 12 ڈسمبر کو یہ واقعہ رونما ہوا ۔بالاجی جلبا پاردھنے عمر 40سال سکن نیوری تعلقہ حدگاو¿ں نے 12ڈسمبر کو صبح ساڑھے دس بجے آنند راو¿ کدم کے کھیت میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ مادھو کی فریاد پر حدگاو¿ں پولس اسٹیشن میں اتفاقی موت کامقدمہ درج کیاگیا ہے۔
تروڑا(بزرگ) میں 62ہزار کی چوری
ناندیڑ:13ڈسمبر ۔(ورق تازہ نیوز)شہرکے بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن حدود کے شیوسائی نگر تروڑا بزرگ میں ایک مکان سے چوروں نے 62ہزار روپیوںکامال چوری کیا ہے ۔ پولس کے مطابق 9ڈسمبر کو بھاگیہ نگر کے شیوسائی نگر میں رہنے والے سبھاش نرسنگ راو¿ کے مکان میں 9 ڈسمبر کی شب نامعلوم چور قفل توڑکرداخل ہوئے اور گھر سے سونے کی چین ‘ ایل ای ڈی ٹی وی ‘ سیمسنگ کمپنی کاموبائیل فون ‘سونی کمپنی کا ڈی وی ڈی سمیت 62ہزار روپیوں کا مال چوری کرلیا ۔ فریادی کا بیٹا بیرون ملک کے دورہ پر جارہا تھااسلئے گھر کے تمام افراد قفل لگاکر ممبئی گئے تھے۔ اسی موقع کافائدہ اٹھاکر چوروںنے گھر سے سامان چوری کرلیا ۔ ممبئی سے واپسی کے بعد فریادی نے پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے شکایت درج کروائی ۔ پولس ملازم گوئند منگناڑے مزید تفتیش کررہے ہیں۔
شراب کی فروخت سے روکنے پرقتل کرنے کی کوشش
حمایت نگر:13ڈسمبر ۔(ورق تازہ نیوز)شرا ب کی فروخت بند کرنے کامطالبہ کرنے پر کچھ افراد نے فریادی پر پر جان لیواحملہ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی۔ 10 ڈسمبر کوصبح دس بجے یہ واقعہ پیش آیا ۔فریادی اکشے وٹھل راو¿ جادھو کے مطابق 10 ڈسمبر کو صبح دس بجے وہ ہوتاتماکالج کے قریب سائی کولڈرنکس کے سامنے تھے۔اس وقت کچھ افراد انکے پاس آئے اورپرمیشور مندر کامپلکس میں جاری شراب کی فروخت کوبند کرنے کے مطالبہ کے معاملے پر فریادی کے سرمیں لوہے کی سلاخ سے وار کرکے شدید زخمی کردی۔اس طرح ملزمین نے فریادی کو جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ حمایت نگر پولس نے دفعہ 307‘324‘ 504]34 کے تحت ملزمین کے خلاف جرم درج کردیا ہے ۔ پی ایس آئی کاڑے مزید تفتیش کررہے ہیں۔