ناندیڑ کی مختصر خبریں

0 17

اردھاپور میں مسلم خواتین کیلئے اجتماع

ناندیڑ: 6نومبر ( راست) مسلم خواتین کو ارتداد سے بچانے کیلئے بیداری مہم کے تحت جمعیت شاہ ولی اللہ ناندیڑ کے زیر اہتما م حضرت مفتی محمد ایوب صاحب قاسمی (امام و خطیب مسجد وزیر آباد ناندیڑ) کی سرپرستی میں ایک اجتماع برائے خواتین بمقام دینی درس گاہ مدرسہ صراط مستقیم نزد جامع مسجد روڈ، اردھاپور میں 7نومبر بروز بدھ بوقت دوپہر ایک بجے تا چار بجے کے درمیان منعقد کیا جارہا ہے۔جس میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے نومسلمہ سیما دیشپانڈے صاحبہ کو مدعو کیا گیا ہے۔ تمام برادران اسلام سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنی ماں، بہنوں، بیٹیوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔

ریاستی وزیر پنکجا منڈے کادورہ

ناندیڑ:6 نومبر(نامہ نگار)ریاست کی دیہی ترقیات‘ خواتین و اطفال بہبود کی وزیر پنکجا منڈے ناندیڑ کے دورہ پرآرہی ہیں ۔ بدھ 7نومبر کو کو ممبئی سے بذریعہ طیارہ دوپہر 2:10بجے ناندیڑائیرپورٹ آمد اوردوپہر 2:20بجے بذریعہ کار پرلی ویجناتھ روانگی ہوگی۔

مملکتی وزیر محصول سنجے راٹھوڑ کادورہ

ناندیڑ:6 نومبر(نامہ نگار)ریاست کے مملکتی وزیر محصول سنجے راٹھوڑ ناندیڑ کے دورہ پر تشریف لارہے ہیں ۔ ہفتہ 10نومبر کو وسنت کھیڈی(ضلع ایوت محل) سے بذریعہ سرکاری گاڑی دوپہر چار بجے سچین نائیک پرشورام نائیک تانڈا تعلقہ کنوٹ آمدومحفوظ وقت ۔اتوار 11نومبر کوصبح ساڑھے سات بجے ماہور کے مندر کوروانگی۔اس کے علاوہ وزیر موصوف دیگر تقاریب میںبھی شرکت کریںگے۔ 11نومبر کوبھی عمرکھیڑتعلقہ روانگی ہوگی جہاں پر بنجارہ سماج کے ہمراہ اجلاس میںشرکت کریںگے ۔13نومبر کو صبح نو بجے ناندیڑائیرپورٹ روانگی اور بذریعہ طیارہ ممبئی روانگی ہوگی ۔