ناندیڑ: 18 فروری (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹربھر میں کورونا کی وباءدوبارہ پھیل رہی اور مریضوں کی تعداد میں د وگنااضافہ ہورہاہے ۔اسلئے کچھ اضلاع میں احتیاطی اقدامات کے طور پر کرفیو بھی نافذ کیاگیاہے۔ناندیڑضلع میں بھی مریضوں کی تعداد میں آج دوگنا اضافہ ہوا ہے اورایک زیر علاج مریض فوت ہوگیا۔یہ خبر ناندیڑ کے لئے باعث تشویش ہے ۔ضلع انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات کی سخت ہدایت متعلقہ افسران کو دی ہے ۔

بغیر ماسک گھومنے والوں سے 500 روپے جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کلکٹرنے دی ہے۔آج ناندیڑمیں روزانہ کی بہ نسبت دو گنازائد کوویڈ کے مریض پازیٹیو پائے گئے۔آج 18فروری کوشام موصولہ رپورٹ کے بموجب ناندیڑضلع میں 58افراد کوویڈ19 وائرس سے متاثر پائے گئے۔ ان میں سے 28 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 30 اینٹیجن کٹ ٹیسٹنگ میںمتاثر پائے گئے ۔آج 35 کورونا متاثرہ افراد کوصحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

آج کی 619 رپورٹس میں سے 558 رپورٹس منفی آئیں۔ اس طرح ضلع میں اب متاثرین کی کل تعداد 22 ہزار 988 ہوگئی ہے جن میں سے 21 ہزار 905 متاثرین کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں کل 281 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ بھوکر سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ شخص کی موت وشنوپوری کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں زیر علاج ہوگئی۔اب کویوڈ۔19 کی وجہ سے ضلع میں 591 افراد موت کی آغوش میںچلے گئے ہیں۔آج آر ٹی پی سی آر کے معائنہ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود میں 19 ، بھوکرتعلقہ 2 ،حمایت نگر 1 ، پونے 1 ، ناندیڑ دیہی 2 ،حدگاو¿ں 1 ، ہنگولی 2 میں‘اینٹی جن ٹیسٹ کٹس میں ناندیڑ شہرمیں 18 ، کنوٹ تعلقہ 5 ، بلولی 1 ، پربھنی 1 ، مدکھیڑ 2 ، قندھار 1 ، دےگلور 1 ،ایوت محل کا ایک مریض متاثر پایاگیا۔ضلع میں 281 مریضوں اپناعلاج کروارہے ہیں جس میں گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری میں 25 ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوڈ ہسپتال ناندیڑ میں 27 ، کنوٹ کوویڈ اسپتال میں 15 ، حدگاو¿ں کوویڈ اسپتال میں 1 ، دیگلور کوویڈ اسپتال میں 2 ، ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے تحت ہوم آئسولیشن میں146 ، ناندیڑ ضلع کے تعلقوں میں ہوم آئسولیشن میں 32 اور 33مریض نجی اسپتالوںمیں علاج کروارہے ہیں۔