• 425
    Shares

ناندیڑ:8 ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز) ممبئی۔ ناگپور سمردھی مہامارگ کوجالنہ سے ناندیڑ تک جوڑنے کی تجویز پرسرکار کی مہر لگ گئی ہے۔اس پروجیکٹ کومکمل کرنے میں تیزی پیدا ہوگی ۔

ممبئی سے ناگپور تک بالاصاحب ٹھاکرے سمردھی مہامارگ کومراٹھواڑہ سے گزرنے کے لئے وزیر پبلک ورکس محکمہ اشوک راو چوہان نے حکومت کوتجویز دی تھی۔

انھوں نے مطالبہ کیا تھا کہ اس مہامارگ کو مراٹھواڑہ کے اضلاع جالنہ‘ پربھنی‘ ہنگولی اور ناندیڑ سے گزرا جائے تاکہ مراٹھواڑہ کی صنعتی اور دیگرترقی ہوسکے۔

جبکہ یہ سمردھی مہامارگ مراٹھواڑہ کے صرف دو اضلاع اورنگ آباد اور جالنہ سے ہی گزرہاتھا ۔ ریاستی کابینہ کی بنیادی سہولیات کمیٹی نے 25 اگست کو مذکورہ تجویز کو منظوری دے دی ۔ اور پیر کو اس طرح کا جی آر جاری کردیاگیا ۔

پبلک ورکس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اس جی آر کے مطابق اب جالنہ ‘ تا ناندیڑ اراضی کا سروے ہوگا۔ اراضی حاصل کرنے کےلئے ٹینڈر نکالے جائیں گے ۔ پروجیکٹ کے لئے رقم منظور کی جائے گی۔

اس طرح ناندیڑ کو سمردھی مہامارگ سے جوڑنے کے بعد ناندیڑ سے صرف پانچ گھنٹوں میں ممبئی کی مسافت طئے ہوگی۔ اور سارے علاقے کی ترقی ہوگی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔