Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ :کورونا کے پیش نظر میڈیکل کالج اور اسپتال میں80 بستروں کے نئے آئی سی یو وارڈ کا اضافہ

ناندیڑ:15 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز) ضلع انتظامیہ پوری طرح کورونا کے پھیلاو  کو روکنے کے لئے جنگی پیمانے پر کوششیں کررہا ہے۔ کورونا کے خلاف جنگ میں ، میں خود بھی حکومتی سطح سے باخبر ہوں اور حکومت کی جانب سے کسی بھی چیز کی کمی محسوس نہیں ہونے دوں گا۔ محض اپنا خیال رکھنا اورمعائنے کے لئے آنے والے محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ تعاون کریں ۔ اس طرح کی اپیل ضلع سرپرست وزیر اور وزیر برائے تعمیرات اشوک چوہان نے کی ہے ۔

”میرا کنبہ ۔ میری ذمہ داری“ مہم کے آغاز کے موقع پر انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شہرناندیڑ کے شیو نگر وارڈ نمبر 10 کے مقامی رہائشی دتا انگڑے اور شریمتی کسم بائی دراڑے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر سنیل لہانے ، میونسپل کارپوریشن کے ہاو¿س لیڈر وریندر سنگھ گاڑی والے ، ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو ، زونل میڈیکل ہیلتھ آفیسرڈاکٹر محمد بدیع الدین ‘آشا ورکس اور دیگر موجود تھے۔

ناندیڑشہر میں کورونا انفیکشن سے مریضوں کی تعداد بڑھتی ہوئی تعداد پر غور کرتے ہوئے نظام صحت کی جانچ زوروں پر ہے۔ ضلع میں صحت کے امور کے بارے میں انتظامیہ کے ساتھ متواتر جائزہ اجلاسوں کا انعقاد کر رہا ہوں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بنا رہا ہوں کہ صحت کی سہولیات کی کوئی کمی نہ ہو۔ حال ہی میں شنکرراﺅ چوہان گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں 80 بستروں کے دو آئی سی یو وارڈز کو اپ گریڈ کیا ہے۔ ان میں سے 64 بستر آئی سی یو سے اور 16 بیڈ آکسیجن سے بنے ہیں۔ وزیر سرپرست نے کہا کہ 170 آئی سی یو بستروں کا نیا اضافہ کیا گیا ہے اور اب شدید متاثر ہونے والے افراد کو یہاں ترجیحی علاج دیا جائے گا۔ آکسیجن کی آمد و رفت میں پریشانیوں کا باعث بنی۔ تاہم ، آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے اور بڑھتی ہوئی تعداد کا انتظام ضلع انتظامیہ زیادہ مو¿ثر طریقے سے کرے گی