ناندیڑ:4 اپریل۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کوروناکی وباءخطرناک روپ اختیار کرگئی ہے اور روزانہ ایک ہزار سے زائد نئے مریض پازیٹیو مل رہے ہیں اورجبکہ بڑی تعدادمیں لوگ اس وبا ءکی تاب نہ لاکر موت کی آغوش میں جارہے ہیں۔

سال گزشتہ جو کوویڈ19 کی لہر آئی تھی اس وقت مرنے والوں کاتناسب بہت کم تھا لیکن امسال کی دوسری لہر سے عوام میں خوف و ہراس پایاجاتا ہے۔

آج بروز اتوار4اپریل کو ضلع سیول سرجن ڈاکٹر نیل کنٹھ بھوسی کر نے کورونامریضوں اور فو ت ہونے والوں کے اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔

جس کےمطابق آج ضلع میں 3844 مریضوں کی جانچ کی گئی جس میں 1186 افراد پازیٹیو پائے گئے جس میں ناندیڑشہری حدودمیں 552مریض متاثر پائے گئے۔

آج 993افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔لیکن سب سے زیادہ تشویشناک خبر یہ ہے کہ یکماپریل اور2اپریل کے دوران ضلع میں کوویڈ19 کی وجہہ سے سب سے زیادہ 27افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ اعداد ضلع انتظامیہ کیلئے تشویشناک ہے۔ناندیڑ شہری حدو دمیں 15افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کاتعلق دیہی علاقوں سے ہے