Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ کورونا بریکینگ نیوز 30 مئی : ملت نگر میں ایک اور نوجوان کورونا پازیٹیو

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ 30۔مئی۔(ورق تازہ نیوز)آج ہفتہ کو صبح128 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں ملت نگر دیگلور ناکہ کے 32 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس پائے گئے ہیں۔

جبکہ 13 رپورٹس مسترد کئے گئے اور پانچ افراد کی رپورٹ ناکارہ ہے۔

ملت نگر کے اس نوجوان کو این آر آئی یاتری نواس میں علاج کیلئے داخل کیا گیا ہے۔ ناندیڑ میں اب تک 144 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں

جن میں سے 8 افراد کی موت ہوگئی ہے اور 99 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھر واپس ہوئے ہیں۔ابھی 81 رپورٹس کا انتظار ہے۔