Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ کورونا بریکینگ نیوز:آج 15۔اگست کو ریکارڈ تعداد میں پازیٹیو کیسز اور چار اموات

ناندیڑ:15. اگست۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع میں 15 اگست کو کرونا وائرس کے پھر ایک بار ریکارڈ تعداد میں میں نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور چار متاثرہ مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔

سارے ضلع میں وباء پھیلی ہوئی ہے۔دیہی علاقوں میں روزانہ بڑی تعداد میں متاثرہ مریض پائے جا رہے ہیں۔لیکن آج ناندیڑ شہر میں سب سے زیادہ 93 پازیٹیو مریض ملے ہیں۔

جبکہ دیگر تعلقہ جات میں 103 نئے مریض ملے ہیں اس طرح آج 196 پازیٹیومریض ملے ہیں۔

چار مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ جس میں ناندیڑ کے سومیش کالونی کی 20 سال کی لڑکی بھی یے۔ اس کے علاوہ ناندیڑ کے دیپ نگر۔مکھیڑ کے مال کوٹھا اور لوہا میں بھی معمر متاثر کی موت ہوئی ہے۔