ناندیڑ کورونا بریکینگ نیوز:آج اتوار کو مزید دو افراد کی رپورٹ پازیٹیو

1

ناندیڑ:31مئی۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ میں کورونا وائرس دیہی علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔آج مکھیڑ تعلقہ میں دو افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ یہ دونوں بھینڈے گاؤں کے ساکن ہے۔

یہ دونوں خانگی بس سے ممبئی سے اپنے گاؤں پہنچے تھے۔یہ دونوں لاتور کے متاثرہ شخص کر ربط میں آئے تھے۔ان دونوں کی عمریں 27اور32 سال ہے۔ مکھیڑ تعلقہ میں کورونا متاثرین کی تعداد پانچ ہوگئی یے فی الحال ناندیڑ میں 35 مریض زیر علاج ہیں۔ جبکہ اب تک 146 افراد اسکی زد میں آئے ہیں۔