ناندیڑ: کوروناوائرس کاخوف‘کاروبارٹھپ ‘شادیاں رُک گئیں‘ تفریحی پروگرام منسوخ

ناندیڑ:18۔ مارچ۔(ورق تازہ نیوز)کوروناوائرس سے بچنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں ۔ جن کے باعث شہر کے بازاروں اورسڑکوں پرلوگوں کی پہلے جیسی گہماگہمی نہیں رہی اور نہ ہی ہجوم دیکھائی دیتا ہے ۔ رات آٹھ بجے کے بعد توسڑکیں سنسان ہونے لگی ہیں ۔ کپڑے ‘چکن ‘کٹلری کے سامان اور میٹھائیوں کا کاروبار بُری طرح متاثر ہوا ہے ۔

مزدوروں کوکام ملنا مشکل ہوگیا ہے جس سے غرباءمیں بڑے پیمانے پر بے روزگاری بڑھنے لگی ۔شادی خانے اورمنگل کاریالیہ حکومت نے 31مارچ تک بند کردئےے ہیں اسلئے شادیاں رُک گئی ہیں ۔آئندہ تواریخ کاتعین بھی کرنا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ اگر کرونا وائرس اسی طرح تیزی سے پھیلتا رہا تو حکومت اپریل میںبھی شادی خانوں ‘تھیڑوں ‘منگل کاریالیوں‘ اسکولوں اور کالجوں کوبندرکھنے کافیصلہ کرے گی ۔ موسم گرما شروع ہے لیکن گرمی میںشدت میں اضافہ نہیں ہوا ہے جیسا کہ ہر سال ماہ مارچ میںہوتا ہے ۔ اس بار موسم گرمامیں موسم ابرآلودرہنے اور کہیں کہیں بارش ہونے سے گرمی میںزیادہ شدت نہیں ہے۔