Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ کورونابریکینگ نیوز29جون:آج ایک اور کورونامتاثر کی موت‘دو نئے مریضوں کااضافہ

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ:29جون( ورق تازہ نیوز)ناندیڑمیں آج ایک اور کرونا متاثر مریض کی اسپتال میں دوران علاج موت ہوگئی آج 29جون کو رات آٹھ بجے سرکاری دواخانہ ناندیڑ سے اطلاع ملی کہ 53 سالہ شخص ساکن نزد بگ بازار نیو کوٹھا کی آج موت ہوگئی ۔

27جون کو اسکی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی ۔جس کے بعد سے وہ زیر علا ج تھا ۔ اس کے علاوہ آج رات ہی مزید دو افراد کی رپورٹ بھی پازیٹیو آئی ہے ۔

جن میں چھترپتی چوک کا 57سالہ اس شخص ہے اور شیواجی نگر ناندیڑ کی 32سالہ خاتون بھی پازیٹیو ہے ۔اب تک ناندیڑمیں کرونا سے مرنے و الوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے اورر متاثرین کی تعداد 373ہوگئی ۔