• 425
    Shares

ناندیڑ:13 ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)پہلی بیوی سے طلاق لینے کے بعددوسری شادی کرنے کے بعددوسری بیوی کے کردار پرشک و شبہہ ظاہر کیااورپھراسے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ یہ واقعہ حدگاوں تعلقہ کے مرڈگا میں ہفتہ 11 ستمبرکورونماہوا ۔شادی شدہ کے ماموں کی شکایت پر پولس نے شوہراور دیور کوگرفتار کرلیا ہے جبکہ ساس ‘سسراور دامادفرار ہے۔ مرڈگا کے سنجے دت راو کاڑے کی شادی ایک سال قبل سگونا عرف گائتری اس یتیم لڑکی کے ساتھ ہوئی تھی ۔

اسکی شادی ماموں رام داس ببن راو اوچار ساکن بھوسی نے چار اگست 2020ءنے کروائی تھی ۔سنجے کی اس سے قبل ایک اور شادی ہوچکی تھی ۔لیکن بعد میں طلاق ہوگیاتھا ۔اسکے بعد سنجے نے اس یتیم لڑکی سے شادی کرلی لیکن ہمیشہ اپنی بیوی کے کردار پرشک و شبہہ کرتاتھا۔اور ماموں کے گھرسے رقم لانے کامطالبہ کیا۔ناگ پنچمی کے دن جب سگونااپنے ماموں کے گھر آئی تھی اس وقت اس نے رقم کی بات ماموںسے کہہ دی۔اور کہاکہ اب وہ سسرال و اپس نہیںجائے گی۔اسکے بعدماموں رام داس نے سنجے کے والدکوفون کرکے کہاکہ اب میری بھانجی تمہارے گھر نہیں آئے گی۔

اسکے بعدسنجے کے والد نے اپنے چھوٹے بیٹے کے سسر مدھوکرپانڈورنگ کوثالثی کے طور پر رکھا اور راکھی پورنیما کے بعدگائتری کوسسرال روانہ کیاگیااسکے بعد 11ستمبر کوصبح آٹھ بجے گاتری کے سسر کا ماما کو فون آیاکہ گائتری کواچانک چکرآگیااوروہ گرپڑی ہم اسے بالاپور کے سرکاری دواخانہ منتقل کررہے ہیں جب ماموں اسپتال پہنچا توگائتری کے سرمیںگہری چوٹ تھی جس کی وجہہ سے اسکی موت ہوگئی ۔اس طرح کی بات ڈاکٹر نے اس سے کہی ۔اسپتال میں موجود شوہر‘سسراوردیور وہاںسے چلے گئے۔اسکے بعد حدگاوں پولس اسٹیشن پہنچ کرماموں نے شکایت درج کروائی ۔ پی آئی ہنمنت گائیکواڑ کی رہنمائی میں معاملے کی تفتیش کی گئی اور شوہر‘دیور کوگرفتارکرلیاگیا ہے جبکہ سسر ‘ساس اور دامادفرار ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔