ناندیڑ کارپوریشن کے بجٹ اجلاس میں کانگریس کارپوریٹرس نے ہی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا

0 20

ناندیڑ: 11مئی (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی بجٹ میٹنگ میں بجٹ پر تجاویز دینے کے بجائے میئر کی موجودگی میں کانگریسی کارپوریٹرس نے کارپوریشن حکام کوہی آڑے ہاتھوں لیا۔ سب سے پرکشش جملہ سابق میئر عبدالستار کا تھا جس میں کہا گیا کہ لوگوں کے گھروں کو پانی نہیں دیتے اور کارپوریشن تہوار منارہے ہیں۔بجٹ پر بحث کے لیے آج کارپوریشن کی جنرل میٹنگ میئر جے شری پاوڑے کی صدارت میں شروع ہوئی۔ا سٹیج پر ڈپٹی میئر عبدالغفار، میونسپل کمشنر ڈاکٹر سنیل لہانے اور میونسپل سکریٹری سندھو موجود تھے۔

ابتداءمیں سابق میئر عبدالستار نے کہا کہ کارپوریٹرس کی تجاویز پر کوئی عمل آوری نہیں ہوتی ہے توکیا پھر ہم یہاں ھانے کےلئے آتے ہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ کارپوریشن کے اسکول بند ہیں اور گھروں کو پانی نہیں پہنچ رہا ہے اور کارپوریشن تہوار منا رہی ہے۔ کارپوریٹر شیر علی نے کہا کہ پانی کی سپلائی بحال کی جائے۔ کانگریس کارپوریٹر شیخ فاروق نے الزام لگایا کہ بی او ٹی کی بنیاد پرجگہ د ے کر بدعنوانی ہورہیہے۔ میئر نے کہا کہ کارپوریٹر کی توہین کرنا میئر کی توہین ہے۔ کارپوریشن اشوک چوہان کے فنڈز پر چلتی ہے۔ جس پر بالاجی جادھو نے کہا کہ کارپوریشن کو خود کفیل ہونا چاہئے۔ جے شری پاوڑے نے کہا کہ 10 لاکھ روپے کے کام جلد شروع ہو جائیں گے۔