ناندیڑ کارپوریشن نے ٹیکس وصولی کیلئے پانچ دوکانوں کوسیل کیا‘ ایک ڈرینج لائن کومنقطع کردی

ناندیڑ:23 جون(ورق تازہ نیوز) ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں املاک ٹیکس کی وصولی مہم جاری ہے ۔بڑ ے پیمانے پراملاک ٹیکس کی عدم ادائیگی پر متعلقہ املاک مالکان کو وقتاًفوقتاً نوٹسیں دی گئی ہیںاسکے باوجود وہ ٹیکس کی ادائیگی پرتوجہ نہیںدے رہے ہیں۔ اسلئے زونل دفتر نمبر1 تروڑا کے تححت شریمتی انجنا سوپان چوہان کی املاک نمبر40113050001  املاک ٹیکس رقم 107757 بقایا رہنے پر انکی ایک دوکان کوسیل کردیا۔اس کے علاوہ سداشیو بابوراو دیشمکھ کی املاک نمبر4060200484 املاک ٹیکس رقم 50362روپے بقایا رہنے پر متعلقہ کی املاک یافتہ کی ایک دوکان کوسیل کیاگیا۔

کشن رام چندر کدم کی املاک نمبر4060200007 جائیداد ٹیکس رقم 73813 روپے بقایہ رہنے پر ایک دوکان سیل کی گئی۔اسی طرح املاک نمبر4061300347 کی بھی ایک دوکان اور املاک نمبر40613000349 کوبھی ٹیکس بقایہ رہنے پر انکی ایک دوکان کوسیل کیاگیا۔زونل دفتر نمبر2 اشو ک نگر کے تحت املاک نمبر1-19-288 روپے93610 بقایہ رہنے پر ڈرینج لائن منقطع کردی ۔مذکورہ کاروائی میونسپل کمشنرڈاکٹرسنیل لہانے کی رہنمائی میں ایڈیشنل کمشنر گریش کدم ‘ڈپٹی کمشنر (ٹٰیکس) نلیش سنکیوار کی زیرنگرانی زونل دفتر نمبر1 کے اسسٹنٹ کمشنرسنجے جادھو دستہ کے سنتوش جنتورکر ‘ وٹھل تڑکے ‘صاحب راو ڈھگے‘زون نمبر2 کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹرمرزافرحت اللہ بیگ کے دستہ نے اس کاروایی میںحصہ لیا۔