ناندیڑ: ڈی پی ساونت کے فنڈ سے لمبگاوں،دھانورا، تڑنی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

ناندیڑ۔5جنوری(ورق تازہ نیوز) : ناندیڑ شمال اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے ڈی پی ساونت کے فنڈ سے آج دھانورا‘ لمبگاﺅں ‘ تڑنی ان علاقوں میں مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر پنچایت سمیتی چیئر مین سکھدیو جادھو‘ ضلع پریشد ممبر دھنگے‘ تحصیل دار کرن امبیکر‘ بی ڈی او سرودے‘ یوتھ کانگریس ضلع صدر پپو کونڈیکر‘ شہر صدر وٹھل پاﺅڑے‘ کانگریس کے تعلقہ صدر نلیش پاﺅڑے‘ و دیگر موجود تھے۔

ڈی پی ساونت کے ہاتھوں دھانورا میں پاندان راستہ اور شمشان بھومی کے راستوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ اُسی طرح لمبگاﺅں اور تڑنی میں بھی کاموں کا سنگ بنیاد رکھاگیا ۔ ڈی پی ساونت نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ عوام کی خدمت اُن کی اولین ترجیح ہے۔ دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے وہ کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناندیڑ تعلقہ کو قحط زدہ تعلقوں میں جان بوجھ کر شامل نہیں کیا گیا۔

ہمارے تعلقہ میں آبی قلت کا مسئلہ درپیش ہے۔ مستقبل میں موسم گرما کے دوران اس سے نمٹنے کے لئے ہمیں منصوبہ بندی کرنا بے حد ضروری ہے۔ پینے کے پانی کا استعمال احتیاط سے کیا جائے۔ ڈی پی ساونت نے کہا کہ اُن کے اسمبلی حلقہ میں آبی قلت کا مسئلہ سنگین نہ بنیں اس کے لئے وہ منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی چناﺅ میں کانگریس کو کامیاب کرنے کے لئے پارٹی کے ورکرس تیار رہیں۔

Leave a comment