ناندیڑ:4مئی (ور ق تازہ نیوز)ریاست میں فی الحال لاک ڈاون کی سخت پابندیاں عائدہیں تاکہ کورونا کی بڑھتی وباءکو روکاجاسکے ۔ریاست کے سبھی اضلاع میں لاک ڈاون پرسختی سے عمل آوری ہورہی ہے ۔ جن اضلاع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی نہیں آرہی وہاں پر مزید پابندیاںسخت کردی گئی ہیں۔ ویسے ناندیڑضلع میں اب کورونا مریض کی تعداد میں کافی حد تک کمی آئی ہے ۔ فی الحال رمضان المبارک کا مہینہ بھی جاری ہے ۔

ناندیڑ شہر میں کافی دنوں سے بازاروں میں تھوڑا بہت ہجوم نظرآرہاتھا مگر اب کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے اسی کے ساتھ شہر کے بازاروں میں بھی ہجوم بڑھ گیا ہے ۔ عید کی خریدی کیلئے بازاروںمیں اب ہجوم بڑھ گیا ہے۔صبح نو تادوپہر بارہ بجے تک اتنا زیادہ ہجوم ہے کہ کئی علاقوں میںٹرافک جام کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں ۔ عوام کاکہنا ہے کہ پولس کے نرم رویہ کے باعث بازاروں میں ہجوم بڑھ رہا ہے۔

حالانکہ صبح گیارہ بجے کے بعد پولس کچھ دیر کیلئے سختی کررہی ہے مگر بعد میں صورتحال حسب معمول ہورہی ہے ۔بازاروں میں سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔اگر لوگ یہ سمجھ رہے ہیںکہ کورونا وباءناندیڑ سے اب ختم ہورہی ہے تو یہ انکی غلط فہمی ہے ۔ کیونکہ مئی کے وسط میں بھارت میں وباءمیں مزید تیزی آئے گی ۔اسلئے ناندیڑ کے عوام کو مزید احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔