ناندیڑ: پولس کاجّوے کے اڈہ پر چھاپہ‘31 ملزمان گرفتار لاکھوں کی فوروہیلرگاڑیا ں ضبط

0 61

ناندیڑ/ کنوٹ: 24مئی (ورق تازہ نیوز)قبائلی تعلقہ کہلانے والے کنوٹ تعلقہ کے مانڈوی میں نند بیئربار میں جوئے کے اڈے کا انکشاف ہوا ۔ مقامی کرائم برانچ کی ٹیم نے جھنا منا نامی جوئے کے اڈے کے خلاف کارروائی کی ہے۔ پولیس نے 31 ملزمان کو گرفتار کر کے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، جوئے کا سامان سمیت 23 لاکھ 61 ہزار 720 روپے کی گاڑیاں برآمد کر لیں۔ اس سلسلے میں مانڈوی پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔لوکل کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر دوارکاداس چکھلیکر کی رہنمائی میں کانسٹیبل سریش گھگے، شیخ چاند اور ادے سنگھ راٹھوڑ کنوٹ تعلقہ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی تلاش کیلئے گشت کررہے تھے۔

پیر 23 مئی کی رات ٹیم کو معلوم ہوا کہ مانڈوی میں دھن لال پوار کے نندبیئر بار کے پچھلے کمرے میں جوا کھیلا جا رہا ہے۔ پولیس نے مانڈوی پولیس کی مدد سے چھاپہ کی کاروائی کی۔ جوئے کے اڈے سے ایک لاکھ 46 ہزار دو سو 20 روپے نقداور فوروہیلر گاڑیاںودیگر جوے کا سامان سمیت 22 لاکھ 15 ہزار 500 روپے مالیت کاسامان ضبط کیا ہے ۔ اس کارروائی کے نتیجے میں علاقے میں غیر قانونی کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے مانڈوی تھانے میں پیش کیا گیا۔ تاہم ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ادے سنگھ راٹھور کی شکایت پر مانڈوی پولیس اسٹیشن میں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کیس کی تفتیش پولیس کانسٹیبل جمیا خان کر رہے ہیں۔ پولیس انسپکٹر دوارکا داس چکھلیکر نے ٹیم کی ستائش کی ہے۔اس موقع پر دھن لال پوار، سمپت راجاویر ریڈی، بھاسکر سدرشن چلی، سرینواس گنڈ مالاگڈتروپتی پوچما رمیش گنگارام پیڈویلا ہری گوپال پوچاویہ بونیگیری، تلی رام نرسایا سانگا‘ اپلا ستیش سدسیا کے شنکر پوسم کے امیش راجہ شنکر راجیشور‘ ٹی۔ جگناس سنتوش مادھوکر، رمیش راجایا اور شریکانت منایا کو گرفتار کیا گیا۔