ناندیڑ:10مارچ :(ورق تازہ نیوز) لوک سبھا الیکشن 2019 ‘سات مرحلوں میں11اپریل تا 29 مئی ہورہے ہیں ۔ مہاراشٹر میں 48لوک سبھا سیٹوں کے لئے مسلسل چار مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیںگے۔ ناندیڑ ‘ پربھنی اور ہنگولی حلقہ لوک سبھا میںد و سرے مرحلے میں 18اپریل کوووٹنگ ہورہی ہے ۔
اورووٹوں کی گنتی 23 مئی کو مقرر ہے ۔ ان حلقوں میں ای وی ایم ور وی وی پیاٹ مشینوں کااستعمال ہوگا ۔ ای وی ایم مشین میں امیدواروں کے نام کے سامنے امیدوار کی تصویر بھی ہوگی جس سے ووٹرس کواپنی پسند کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے میںسہولت ہوگی۔مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسخت کاروائی ہوگی ۔پولنگ سے پانچ دن پہلے ووٹرس کو پول چٹ دئے جائیں گے الیکٹرانک میڈیا‘ پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کوضابطہ اخلاق کاپابند ہونا لازمی ہے ۔
مہاراشٹر میں سیاسی پارٹیوں میں آج سے ہلچل شروع ہوگئی ہے ۔ریاست میں اصل مقابلہ بی جے پی ۔شیوسینااتحاد اور کانگریس ۔راشٹروادی اتحاد کے درمیان ہوگا ۔ مہاراشٹر میں لوک سبھا کی کل 48 سیٹیں ہیں۔2014 کے چناو میں بی جے پی کو 23 شیوسینا کو18‘کانگریس کو 2اور این سی پی کو 5 پر کامیابی ملی تھی لیکن اس بارسیاسی منظر نامہ بدل رہا ہے اورکانگریس ۔این سی پی اُس کی اتحادی جماعتوں کو زیادہ فائدہ ہورہا ہے ۔