ناندیڑ ‘پربھنی اوراورنگ آباد میں سردی کاقہر‘جانئے کتنا ہے درجہ حرارت

0 6

ناندیڑ:3ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)ماہ ڈسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی مراٹھواڑہ میںسردی کی شدت میںاضافہ جاری ہے۔پربھنی اور اورنگ آباد میںدرجہ حرارت 9تا10ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیاگیا ۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ڈسمبر میںشدید سردی کی لہرچل سکتی ہے ۔ اتوار 2 ڈسمبر کوا ورنگ آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10.8 ڈگری سیلسئیس جبکہ پربھنی میں 9.5 ڈگری سیلسئس رہا ۔ اورنگ آباد ضلع میںگزشتہ چند دنوں سے سرد ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ ہورہا ہے ۔چکھل تھانہ موسمیا ت تجربہ گاہ کی رپورٹ کے مطابق اورنگ آباد شہر میں 10.8 ڈگری سیلسئیس درجہ ریکارڈ کیاگیا ۔روزانہ درجہ حرارت میں کمی سے سردی کی شدت میں اضافہ جاری ہے ۔ادھر ناندیڑ میں سردی میں اضافہ جاری ہے ۔بالخصوص رات کے وقت پارے میںگراوٹ زیادہ دیکھائی دے رہی ہے ۔ رات نو بجے کے بعدسردی کی لہر چلنے لگی ہے جوصبح سویرے شد ت اختیار کرنے لگی ہے ۔ سردی میںشدت کے باعث گرم کپڑوں کی فروخت میں بھی اضافہ جاری ہے ۔ اونی سوٹروں ‘اونی ٹوپیاں اور اونی مفلر کی مانگ بڑھ گئی ہے ۔