ناندیڑ:10جولائی( ورق تازہ نیوز)عیدالاضحی سے قبل پھر ایکبار ناندیڑضلع میں زعفرانی ٹولی نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہےں ۔ کنوٹ تعلقہ کے اسلاپور میں بھگوان تنظیموں کے افراد نے پولس کو خبر دے کر 16 مویشی لے جارہے افرادکو گرفتارکروایا ہے ۔تفصیل کے مطابق 9جولائی کو صبح کے وقت کنوٹ تعلقہ سمیت تیلنگانہ ریاست کے کچھ تاجر مہاراشٹر ریاست کی سرحد کے قریب واقع ایک دیہات سے مویشی کی خریدی کرکے اسے ٹیمپو وٹرک میں ڈال کر لے جارہے تھے ۔

اس بات کی اطلاع کچھ بھگوا تنظیموں کو ملی اورانھوں نے نظر رکھ کر کنوٹ تعلقہ کے اسلاپور کے قریب شیونی تا ملک جام روڈ پرشیون گاوں کے پاس ٹیمپو نمبر TS UC- 0910 کو روک دیااوراسی وقت پولس کو بھی اسکی اطلاع دے دی ۔ اس وقت ٹیمپو سے 16 مویشی ضبط کئے گئے ۔پولس نے گاڑی سمیت تمام مویشیوں کو ضبط کرکے اسلاپور پولس اسٹیشن منتقل کردیا ۔

پولس جمعدار بالاجی پاٹل کی فریاد پر شیخ وسیم شیخ حسین 30سال ساکن اسلام پورہ کنوٹ‘ شیخ ایوب شیخ چاند عمر36سال ساکن بارہ امام گلی بلال مسجد بھینسہ ‘ا ور شیواجی پانڈورنگ پتنگے ساکن کنوٹ کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے ۔