ناندیڑ میں یکم جولائی سے دفعہ 144 نافذ : ضلع کلکٹر

ناندیڑ (ورق تازہ نیوز ) 30 جولائی : – فوجداری ضابطہ 1973 کی دفعہ 144 (1) (3) کے تحت 1 سے 31 جولائی 2020 تک ضلع ناندیڑ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے انسدادی اقدامات کے سلسلے میں دفعہ 144 لاگو رہے گی

آج ضلع کلکٹر جناب ویپن اتنکر نے بذریعہ پریس نوٹ یہ حکم جاری کیا۔ اس سلسلے میں ، پہلے جاری کردہ احکامات کا اطلاق جاری رہے گا۔

29 جون ، 2020 کے ریاستی حکومت کے حکم کے مطابق ، ریاست میں مشروط لاک ڈاؤن کی مدت 31 جولائی 2020 تک بڑھا دی گئی ہے اور ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

واضح ہوکہ ضلع میں آج مزید 14 افرادکی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اب تک ضلع میں متاثرین کی تعداد 387 ہوگئی ہے۔ جس میں سے اب تک 283 متاثرین کو صحت یابی کے بعد ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ہے.