ناندیڑ میں کوویڈ(19) معائنہ سنٹر شروع
ممبئی:12 /اپریل۔ ( ورقِ تازہ نیوز)ریاستی حکومت کے احکامات کے بعد ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن حدودمیں کوویڈ19 طبی معائنہSwab Testing کاسنٹر شروع کیا گیا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے پریس نوٹ کے بموجب یہ کوویڈ19 معائنہ سنٹرشیواجی نگر میونسپل کارپوریشن دواخانہ سے آج 12 اپریل سے کارکرد ہوچکا ہے۔
اس سنٹر پرصبح نو بجے سے دو پہر بارہ بجے تک طبی معائنہ کیاجائے گا۔
کمشنر سنیل لہانے نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اگرانھیں کوویڈ19 کی علامات دیکھائی دے رہی ہیںتو وہ شیواجی نگرسنٹر پرجائیں۔