ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)ہمارے ملک میں کووڈ-19نے خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے، ایسے حالات میں ایک مسلمان اور انسان ہونے کی حیثیت سے انسانیت کی خدمت میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے حوالے سے یقینا بہت سے کام کیے جا رہے ہیں ان کاموں میں ایک اہم کام جماعت اسلامی ہندناندیڑ ,اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(sio )مومنٹ پیس فار جسٹیس( mpj) , یوتھ ونگ کی جانب سے کووڈ-19 ریلیف ٹاسک فورس کا قیام کیا جارہا ہںے ۔

والینٹرس 24/7 کام کریں گے۔ اس انداز سے کووڈ سے مقابلے کے لئے محنت کریں گے کہ مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو پریشانی اور غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک کال سینٹر جو ناندیڑ ضلع کی عوام کے لئے رہیگا۔

📍 پتہ مسجد عابدین کے بازو شیواجی نگر ناندیڑ۔
📞 ہیلپ لائن نمبر 8446622366

کے زریعے متاثرین کی ضروریات کو معلوم کریں گے، اور اس بات کی کوشش کی جائیگی کہ کس اسپتال میں بیڈ دستیاب ہیں، کہاں آکسیجن مہیا کی جارہی ہے، کونسے ڈاکٹرس موجود ہیں؟ میڈیکلس اور دوائیوں سے متعلق معلومات رہنمائی اور عملی میدان میں بھی 24/7 والینٹرس موجود رہیں گے۔

جماعت اسلامی ہند ناندیڑ,اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا, (sio )مومنٹ پیس فار جسٹیس( mpj)یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند