• 425
    Shares

ناندیڑ:2. اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز) شہر میں کافی شاپ کے نام پر کچھ افراد نے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہیکہ وہ کچھ زائد پیسے دے کر وہاں بیٹھ کر فحش حرکتیں کر سکیں۔

کچھ اسی طرح کا واقعہ شہر کے آئی ٹی آئی کارنر کے پاس رونما ہوا ۔ناندیڑ کے ڈی والے ایس پی وجئے کباڑے کو اطلاع ملی کہ آئی ٹی آئی کارنر کے کچھ فاصلے پر گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس کے بازو میں ایک انڈر گراؤنڈ کافی شاپ میں کچھ نوجوان بیٹھے ہوئے ہیں۔جہاں پر کافی شاپ کے نام پر فحش حرکتیں کی جارہی ہیں۔

پولس کی ٹیم نے فی الفور وہاں چھاپہ مارکر پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے جس میں ایک لڑکی بھی ہے۔ وجئے کباڑے نے بتایا کہ اس کافی شاپ میں ایسی کوئی چیز نہیں ملی کہ جس سے یہ کہا جائے کہ یہ کافی شاپ ہے۔

انھوں نے کہا کہ لڑکی کو حراست میں لیا گیا ہے وہ اپنی عمر 18 سال بتاریی ہے۔جسکے شناختی کارڈ کی جانچ کی جارہی یے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔