ناندیڑ : (ورق تازہ نیوز) مقامی پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں ایک پانچ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر ایک شخص نے ریپ کیا اور بعد میں قتل کردیا۔

بھوکر پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ / جمعرات کے روز ناندیڑ کے بھوکر ضلع کے ایک گاؤں میں ندی کے قریب پیش آیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

35 سالہ ملزم بچی کے اہل خانہ کی ملکیت والے کھیت میں مزدور کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔

اس شرمناک حادثے کے بعد ناندیڑ ضلع میں شدید غم و غصے کا ماحول ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ بچی آدی واسی سماج کی ہے۔ عوام نے سوشل میڈیا پر اس واقعہ کے بعد سخت احتجاج کیا۔ وہیں سماجی اور سیاسی تنظیموں نے بھی گاؤں کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ بدھ کی سہ پہر کو ملزم بچی کو ندی کے کنارے لے گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ ریپ کیا اور پھر اس کا گلا گھونٹ دیا کر قتل کردیا۔

ملزم کو بعد میں جائے واردات کے قریب سے پایا گیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے مزید بتایا کہ نعش پوسٹمارٹم کے لئے بھیجی گئی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمودکمار شوالے نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ

لڑکی کے والد نے معصوم کو دوپہر 2 بجے کے قریب ملزم کے ساتھ دیکھا تھا بعدازیں ، شام 5 بجے کے قریب ، جب بچی نہیں ملی تو اس کے والد اور لواحقین مقامی پولیس اسٹیشن گئے اور شکایت درج کروائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔