ناندیڑ:19اپریل (ورق تازہ نیوز)ضلع کے کوویڈ متاثرین کو ہر ممکن خدمات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ۔سولہ تعلقہ کی وجہہ سے ناندیڑضلع کافی بڑا ہے ۔ اسکے باوجود تمام تعلقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کی جائے گی ۔ان خیالات کااظہار ریاست کے وزیربرائے تعمیرات عامہ وناندیڑ کے وزیرسرپرست اشوک راوچوہان نے کیا ہے۔

وہ آج شہر کے بھکتی لانس میں تیار جمبوکوویڈ کیئر سنٹرکی افتتاحی تقریب سے مخاطب تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ لیجسلیٹو کونسل ممبر امر راجورکر ، میونسپل کارپوریشن کی میئرشریمتی موہینی یوونکرضلع کلکٹر ڈاکٹر وپن اتنکر ، میونسپل کمشنر سنیل لہانے ، ڈاکٹر شنکررا ﺅ چوہان میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر ڈاکٹر دلیپ مہیسیکر ، میونسپل ہیلتھ آفیسر بسین وغیرہ موجودتھے۔ناندیڑ ضلع خصوصا دیہی علاقوں میں متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے۔ ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ہم نے دیہی علاقوں میں صحت کے نظام پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔

اشوک چوہان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہم تعلقہ سطح پر کوڈ کیئر سنٹرز کے ساتھ ساتھ مالیگاو¿ں ، اردھا پور جیسے دیہات میں ٹراما کیئر سنٹرز میں کوویڈ کیئرکے متاثرین کے علاج معالجے شروع کرکے دیہی صحت کے نظام کو زیادہ موثر اور مکمل بنائیں گے۔ اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ ضلع میں ریم ڈیسیورانجکشن کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے لیکن اسکی دستیابی نہیں ہے ۔۔ اس کی تمام ریاست میں فراہمی بہت کم ہے اور حکومت تقسیم کاروں اور مینوفیکچررز کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔ بھکتی لانس میں تیار جمبو کوویڈکینئر سنٹر میںدستیابی سہولیات جیسے بیڈ ‘آکسیجن سسٹم اور دیگر سامان کاجائز ہ لیا ۔یہاں پرمیونسپل کارپوریشن کی جانب سے عملہ فراہم کیاگیا ہے جس میں 112افراد شامل ہیں جو چار شفٹوں میں کام کرےں گے۔ نیز اس جمبو سنٹر میں 24 ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مریضوں کے علاج کا انتظام کرے گی۔ مریضوں کو اپنے رشتہ داروں سے بات کرنے کیلئے ویڈیو کال کے ذریعے مریضوں سے رابطہ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔